اداکار قاضی واجد کی برسی آج منائی جائیگی

Feb 11, 2021 | 18:49:PM
 اداکار قاضی واجد کی برسی آج منائی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکار قاضی واجد 11 فروری 2018 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ آج ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے اس نام وَر اور باکمال فن کار کی برسی منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاضی واجد نے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن ہی نہیں فلم اور تھیٹر پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا جہاں بچّوں کے پروگرام سے اپنی فن کارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے بعد اسی میڈیم پر نشر کئے جانے والے ڈراموں میں متعدد کردار نبھائے اور شہرت حاصل کی۔ جب 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویڑن کا آغاز ہوا تو قاضی واجد اس سے منسلک ہو گئے۔
قاضی واجد نے ٹیلی ویڑن پر کئی ڈراموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کئے لیکن ان کے حصّے میں زیادہ تر منفی کردار آئے۔ سنجیدہ کرداروں کے ساتھ قاضی واجد نے بعض ڈراموں میں مزاحیہ رول بھی ادا کئے۔
ڈراما ‘دھوپ کنارے،’ ‘تنہائیاں، ’حوا کی بیٹی،‘ ‘خدا کی بستی’ اور ‘انار کلی’ میں انھوں نے بے مثال اور لاجواب اداکاری سے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ پاکستان بھر میں ان کی شخصیت اور فن کے مداح و معترف موجود ہیں جن کے دلوں میں ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔
1988 میں قاضی واجد کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔