پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے ہرا دیا

Feb 11, 2021 | 18:30:PM
 پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 166 رنز بناسکی۔

 قومی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہوگئے۔بابر کے بعد قومی ٹیم کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو کہ 37 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، انہیں فیلکوایو نے آئوٹ کیا۔نئے آنے والے بلے باز حسین طلعت بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹہر سکے اور 69 کے مجموعی اسکور پر 15 رنز بنا کر تبریز شمسی کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کے اگلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو کہ صرف 4 رنز بنا کر فورٹیون کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، خوشدل شاہ اور فہم اشرف بھی زیادہ دیر رضوان کا ساتھ نہ دے سکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔رضوان نے7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی پہلی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی،اس دوران وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے ذمہ داری سے اننگز جاری رکھتے ہوئے7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی پہلی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی، وہ احمد شہزادکے بعد تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔رضوان نے 64 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فیلکوایو نے 2، اور فورٹیون،تبریز شمسی اور لوتھو نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے اوپنرز نے مستحکم آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی جینیمین ملان تھے جنہیں 44 کے انفرادی اسکور پر عثمان قادر نے بولڈ کردیا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان بابراعظم ، محمد رضوان ، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف، عثمان قادر ،محمد نواز ، حارث رئوف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پروٹیز کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ہینرچ کلیسن کررہے ہیں اور مہمان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس، جینیمین ملان، جیک اسنیمین، ڈیوڈ ملر، ڈوئن پریٹورس، اینڈائل فیلکوایو، جونیئر ڈالا، تبریز شمسی، لوتھو اور بجورن فورٹیون شامل ہیں۔