ٹی20ورلڈ کپ سےقبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  بنگلہ دیش کا دورہ کرینگی

Feb 11, 2021 | 10:55:AM
ٹی20ورلڈ کپ سےقبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  بنگلہ دیش کا دورہ کرینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت  میں اکتوبر-نومبر میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  کی ٹیمیں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش ستمبر سے اکتوبر 2021 کے درمیاں  تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئےآسٹریلیائی ٹیم ممکنہ اکتوبر میں بنگلہ دیش کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی جبکہ نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا سے پہلے ختم ہوگا۔