پولیس تحریک لبیک کے نئے امیر کو گرفتار کئے بغیر واپس

Feb 11, 2021 | 09:59:AM
پولیس تحریک لبیک کے نئے امیر کو گرفتار کئے بغیر واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور میں پولیس نے تحریکِ لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التواء میں ڈال دی۔پولیس کے مطابق سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقررکر دئیے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق مولانا سعد رضوی کو حراست میں لینے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹاؤن میں جمع ہوئی تھی۔سمن آباد میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا جانا تھا لیکن کچھ دیر بعد پولیس کی تمام نفری واپس لوٹ گئی۔تحریکِ لبیک کے مطابق مولانا سعد رضوی نے فرانسیسی سفیر کی واپسی، توہینِ رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیاء پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ مولانا سعد رضوی نے مطالبات کی منظوری کے لیے 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد تحریک کی مجلسِ شوریٰ نے ان کے بڑے صاحبزادے مولانا سعد رضوی کو تحریکِ لبیک کا سربراہ مقرر کیا تھا۔