صدر آصف علی زرداری کی ثمینہ خالد گھرکی کے گھر آمد،بیٹے کی شادی پر پیشگی مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)صدر مملکت آصف علی زرداری کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کے گھر آمد،صدر مملکت نے ثمینہ خالد گھرکی کو بیٹے کی شادی پر پیشگی مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ثمینہ خالد گھرکی کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ،صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی ویمن ونگ پنجاب میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارٹی کی تنظیمی مضبوطی میں ثمینہ گھرکی کے کردار کا اعتراف کیا۔ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ہرنائی: شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن جاں بحق