ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

Dec 11, 2023 | 14:42:PM
 ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی  کے مطابق رقم خواتین کو چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے کیلئے فراہم کی جائے گی۔ 10 کروڑ ڈالرز پالیسی سپورٹ کیلئے فراہم کیے جائیں گے جبکہ  5 کروڑ ڈالرز کی رقم خواتین کو چھوٹے قرضوں میں ادا کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دے دی

اے ڈی بی کا مزید کہنا تھا کہ 55 لاکھ ڈالرز دیگر متعلقہ سرگرمیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام سے 20 لاکھ خواتین کو فائدہ ہوگا۔