غزہ پر اسرائیلی حملے جاری : سکول ،ہسپتال، رہائشی عمارتیں ، عبادت گاہیں سب کچھ ملیا میٹ کردیا

Dec 11, 2023 | 08:39:AM
 اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں پر مظالم کرنے سے باز نہ آئی ، ایک روز میں 297 سےزائد فلسطینوں شہید ہونےکے بعداسرائیلی بربریت سے شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں پر مظالم کرنے سے باز نہ آئی ، ایک روز میں 297 سےزائد فلسطینوں شہید ہونےکے بعداسرائیلی بربریت سے شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ پر میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جبکہ حملوں میں 48 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے جارحانہ کارروائیوں میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادیں ، سکول ،ہسپتال، رہائشی عمارتیں ، عبادت گاہیں سب کچھ ملیا میٹ کردیا ، خان یونس، رفاح ، جبالیہ اور دیگر علاقوں پر حملوں میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے منصوبے کے تحت علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دیدی۔

اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاکی ہنیگبی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کی تازہ کارروائیوں میں اہم کامیابیاں ملی ہیں، اسرائیلی افواج نے 7 ہزار سے زائد حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 23 لاکھ سے زائد فلسطینی پہلے ہی بے گھر اور جنگ زدہ شہر میں کئی مرتبہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی وائٹس نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن بن گئی

واضح رہے کہ جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کوکونسل کے مستقل رکن امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔ 15 رکنی سکیورٹی کونسل میں اماراتی قرارداد پر 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا تھا جبکہ برطانیہ ووٹنگ کے عمل میں غیر حاضر رہا۔

دوسری جانب غزہ میں ہونے والے قتل عام کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، پورا لندن سڑکوں پر امڈ آیا اور مظاہرین کی جانب سے صیہونی حکومت اور قابض اسرائیلی افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے امریکی حکومت کو صیہونی فورسز کے قتل عام میں برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں لاپتہ افراد کیلئے بھی یہی گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ ملبے تلے دب کر شہید ہو چکے ہیں۔