شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

Dec 11, 2022 | 20:34:PM
شہری, خوشخبری,احساس راشن رعایت پروگرام ،کمشنر لاہور،
کیپشن: پنجاب حکومت لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بڑھتی مہنگائی کے باعث متوسط طبقے کی مالی داد رسی کیلئےاحساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کی ٹھان لی گئی، احساس راشن رعایت پروگرام ایک مرتبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر کمشنر لاہور کی وساطت سے ڈی سی لاہور اور ڈویژنل ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیاگیاہے،مراسلے کے مطابق ضلعی انتظامیہ احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کی معاونت کی پابند ہوگی،لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب اور قصور کی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر فوکل پرسن نامزد کرکے کمشنر آفس کو مطلع کرےگی۔