شہیدراشد منہاس کی والدہ وفات پا گئیں

Dec 11, 2021 | 18:38:PM
بیگم رشیدہ منہاس،  وفات ،پا گئیں
کیپشن: بیگم رشیدہ منہاس  وفات پا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس  وفات پا گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:منی بجٹ روکنے کیلئے متحدہ اپوزیشن سے مل کر حکمت عملی بنائیں گے،شہبازشریف

 سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر نے راشد منہاس شہید کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا, ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ایئرچیف مارشل  نے کہا کہ اللہ غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس سے قبل 2019 میں بیگم رشیدہ منہاس کی طبیعت کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شدید علیل اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ راشد منہاس نے 1971 کی جنگ میں وطن عزیز کے لیے جان قربان کی تھی۔ راشد منہاس کو ان کی بہادری اور وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، وہ نشان حیدر کا اعزاز پانےوالے کم عمر ترین پائلٹ ہیں۔


 یہ بھی پڑھیں:مبینہ خاوند کی لاش کے ٹکڑے کرنے والی ملزمہ کی کمرہ عدالت میں کیا حالت تھی،دیکھ کر سب دنگ رہ گئے