پیسہ لوٹنے والوں سے نہ مفاہمت ہوگی  نہ این آر او دینگے۔وزیر اعظم

Dec 11, 2021 | 15:51:PM
عوام کا پیسہ لوٹنے والوں سے نہ مفاہمت ہو گی نہ این آر او دینگے، فائل فوٹو
کیپشن: عوام کا پیسہ لوٹنے والوں سے نہ مفاہمت ہو گی نہ این آر او دینگے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر مہذب معاشرہ چوروں کو جیل میں ڈالتا ہے ان سے مفاہمت نہیں کرتا، ملک اس لیے غریب ہوتے ہیں کہ بڑا چور آزاد اور چھوٹا جیل میں ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ   پاکستان کے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جانےوالوں سے مفاہمت نہیں کرینگے، جنہوں نے اقتدار میں آکر پیسہ چوری کیا ان سے نہ مفاہمت ہوگی اور نہ ہی انہیں این آر او دیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی صرف ملک کا نہیں دنیا بھر کا مسئلہ ہے، اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، دنیا میں مہنگائی اس لیے ہوئی کہ کورونا وباء آئی، کورونا کی وجہ سے کاروبار بند ہوا جس سے مہنگائی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:    پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 منظور

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے امریکا میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تو بدقسمتی سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں، اس وقت ہمیں بھی اور دنیا کو بھی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےان کا کہنا ہے کہ 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو راشن پر 30 فیصد رعایت دیں گے، کامیاب پاکستان پروگرام میں 20 لاکھ خاندانوں کو بغیر سود قرض دیں گے جبکہ پروگرام میں گھر بنانے کے لیے بغیر سود قرض ملے گا۔

 وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ملے گا، پنجاب میں ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس ہوگی،انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو سب سے بڑا مسئلہ علاج کا ہوتا ہے، سب سے زیادہ پیسا طلباء کے اسکالرشپس پر خرچ کررہے ہیں، وعدہ کیا تھا کہ پاکستان وہ ملک بنے گا جو کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، آپ دیکھیں گے کہ ایک آزاد ملک اپنے پیر پر کھڑا ہوگا اور فیصلے کرے گا۔ 
یہ بھی پڑھیں: ارسلان قتل کیس۔۔مقتول اور زخمی دوست بے گناہ قرار