بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو بھکاریوں نے گھیرلیا

Dec 11, 2021 | 15:29:PM
نیہا ککڑ ، مشکل میں
کیپشن: نیہاککڑ کی ویڈیو سے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ غریب بچوں میں پیسے تقسیم کررہی تھیں کہ بچوں نے انہیں جکڑ لیا جس کے بعد وہ گھبراکر وہاں سے چل دیں۔

یہ بھی پڑھیں:وینا ملک اور مشی خان کی پش اپ لگاتے ویڈیو وائرل ۔۔۔ڈاکٹر عامر لیاقت سے متعلق بڑی بات کہہ دی

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا ککڑ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد ریسٹورنٹ سے باہر نکلتی ہیں اوراپنی گاڑی کھڑی کرکے غریب بچوں میں پیسے تقسیم کررہی ہیں ۔جوں ہی پیسے تقسیم کررہی ہوتی ہے بچوں کا وہاں پر ایک ہجوم جمع ہوجاتا ہے اور ان کی گاڑی پر ٹوٹ پڑتا ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Voompla (@voompla)

کچھ بچے ان کی گاڑی کے ٹائر پر چڑھ کر پیسے چھیننے کی کوشش کرتے ہیں ۔نیہا ککڑ گھبرا کر گاڑی کا دروازہ بند کرتی ہیں اور دوسری سیٹ پر چلی جاتی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو شیئر کرنے والےصارف نے لکھا ہے کہ یہ افرا تفری کے مناظر ہیں۔باندرہ کے ریسٹونٹس کے باہر یہ مناظر اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں جب کو مشہور شخصیت ریسٹورنٹ میں پہنچتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون کا دلکش ڈانس۔۔ انٹرنیٹ مقابلہ جیت لیا۔۔ ویڈیو وائرل