موسم کیسا رہے گا؟۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کو سموگ ، دھند چھا سکتی ہے۔ پنجاب او رخیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔پہاڑی اضلاع میں موسم شدید سردرہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری یونیورسٹی میں ڈانس ۔۔ ایک اورویڈیو منظر عام پر آ گئی
سندھ او ربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ سکھر ، لاڑکانہ، شید بینظیر آباد میں رات اور صبح کو ہلکی دھند چھا سکتی ہے۔ موہنجو داڑو اور گردونواح میں رات اور صبح کو ہلکی دھند چھائے جانے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:دپیکا پڈ کون مشکل میں پھنس گئیں۔۔مقدمہ درج۔کیا وجہ بنی؟