25ن لیگی ارکان اسمبلی کا عثمان بزدار سے رابطوں کا دعویٰ

Dec 11, 2020 | 14:37:PM
25ن لیگی ارکان اسمبلی کا عثمان بزدار سے رابطوں کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت  نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 25 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں،جبکہ گزشتہ 2 ہفتوں میں ن لیگ کے 10 ممبران قومی و صوبائی اسمبلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرچکے ہیں۔

 وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار سے ملنے والے اراکین اسمبلی  نے اپنے پارٹی قیادت کے بیانے کی مخالفت کی ہے۔2 درجن سے زائد لیگی ارکان  نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرکے اپنے حلقوں کے مسائل پیش کئے۔

راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ  کے اندر 2 دھڑے موجود ہیں، ایک دھڑا تصادم کے خلاف ہے۔کئی ن لیگی ارکان اسمبلی پارٹی قیادت کے بیانیے کے حق میں نہیں وہ بھی جلد  عثمان بزدار سے ملیں گے۔ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے پارٹی سے نکالے جانے والے ایم پی اے مولانا جلیل شرقپوری نے راجہ بشارت کے بیان کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 30 سے زائد پارلیمنٹرینز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رابطے میں ہیں۔اکثریتی پارلیمنٹیرینز کی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔