’’لاہور لاہور اے‘‘ ارطغرل مہمان نوازی سے خوش

Dec 11, 2020 | 12:39:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قائی قبیلے کے سردار ارطغرل غازی  کے کردار سے شہرت پانے والے ترکی کے اداکار انگین التان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ،یہاں کے لوگ اچھے اور کھانے بڑے مزیدار ہیں۔

انگین التان نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور لاہوریوں کی مہمان نوازی سے خوش ہوکر ’’لاہور لاہور اے  اور شکریہ ‘‘کے الفاظ اردو میں کہے۔

خیال رہے ترکش اداکار انگین التان نے ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور آج ان کے چاہنے والوں کی تعدادلاکھوں میں ہے، جبکہ اب لوگ ان کے ہر سٹائل اور تصاویر کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔دنیا بھر میں ارطغرل کے ہیرو کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے، جبکہ ان میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی شامل ہے۔

   انگین التان  مختصر دورے پر ترکش ائیر  کی پرواز ٹی کے 714 سے لاہور پہنچے ہیں،جہاں وہ ذاتی محافل میں شرکت کریں گے۔ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی انگین التان کی پاکستان کے شہر لاہور پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔