چیف سلیکٹر  کا عہدہ : پی سی بی کا راشد لطیف اور  شعیب اختر سےرابطہ

Dec 11, 2020 | 09:15:AM
 چیف سلیکٹر  کا عہدہ : پی سی بی کا راشد لطیف اور  شعیب اختر سےرابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی سی بی نے کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر  کے عہدے  کے لئے سابق کپتان راشد لطیف اور سابق فاسٹ بالر شعیب اختر سے رابطہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق راشد لطیف اور شعیب اختر کا پی ٹی وی سےمعاہدہ کچھ دن پہلے ختم کردیا گیا۔ سرکاری ٹی وی پر ملازمت کھونے کے بعد پی سی بی نے دونوں افراد سے رابطہ کیا اور آئندہ دنوں میں حتمی معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کی حیثیت سےعہدہ  30 نومبر کو ختم ہوا تھا اور  پاکستان کرکٹ بورڈ  اس خالی ہونیوالے عہدے پر تجربہ کار افراد  کی تلاش میں ہیں۔ صوبائی کوچوں پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی بھی اختتام کو پہنچی ہے اور پی سی بی نے سلیکشن پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے دوبارہ روایتی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا انتخاب کیا ہے جس میں چیف سلیکٹر کے ساتھ تین سے چار ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم بھی نئے چیف سلیکٹر کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔