شوگر ملز مالکان نے فوری 6 لاکھ 33 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت طلب کر لی

Aug 11, 2026 | 21:30:PM
شوگر ملز مالکان نے فوری 6 لاکھ 33 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت طلب کر لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چینی برآمد کی اجازت کے لئے شوگر ملز مالکان  نے  حکومت کو تیسرا خط تحریر کر دیا ،شوگر ملز ایسو سی ایشن نے وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو خط تحریر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ فوری6 لاکھ 33 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت دی جائے۔

ایسو سی ایشن نے خط میں موقف اپنایا کہ باقی فالتواسٹاک سیزن شروع ہونےکے ایک ماہ کے اندر برآمد کی اجازت دی جائے، ملک میں 31 جولائی2026 تک31 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے اسٹاکس موجود ہیں۔

خط میں بتایا گیا کہ چینی کی ملکی ماہانہ اوسط کھپت564,196میٹرک ٹن ہے،اگلےکرشنگ سیزن کے آغاز پر 11 لاکھ97 ہزار ٹن فالتو چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہو گا،اگلے کرشنگ سیزن میں دوبارہ گنے کی بمپر فصل ہونی ہے، جس سے پھرملکی ضرورت سے زائد 80 لاکھ میٹرک ٹن چینی پیدا ہو گی۔

ایسو سی ایشن نے خط میں موقف اپنایا کہ شوگر انڈسٹری کو چینی کے بڑے ذخائر رکھنے کے چیلنج کا سامنا ہے،چینی فروخت نہ ہونے والے اسٹاکس کی بدولت ملوں کو فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرامرحلہ،پیپلز پارٹی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب