راولپنڈی؛ دہشتگرد محمد حسین کی ہلاکت کا معاملہ!راولپنڈی  پولیس کا اہم بیان سامنے  آگیا

Aug 11, 2026 | 21:18:PM
راولپنڈی؛ دہشتگرد محمد حسین کی ہلاکت کا معاملہ!راولپنڈی  پولیس کا اہم بیان سامنے  آگیا
کیپشن: راولپنڈی؛ دہشتگرد محمد حسین کی ہلاکت کا معاملہ!راولپنڈی  پولیس کا اہم بیان سامنے  آگیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مال روڈ راولپنڈی میں دہشتگرد محمد حسین کی ہلاکت کا معاملہ ، راولپنڈی  پولیس کا اہم بیان سامنے  آگیا۔

 ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 11 اگست 2026ء کو  دن 11 بجکر 15 منٹ پر مال روڈ راولپنڈی میں محمد حسین نامی شخص نے سیکیورٹی فورسز  پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم  کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور محمد حسین کو جوابی فائرنگ  کرکے جہنم واصل کردیا،دہشتگرد محمد حسین کے قبضے  سے برآمد کئے گئے ،موبائل فون اور دیگر سامان سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں،دہشت گرد محمد حسین کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  اینٹی کرپشن کی ٹریپ ریڈ کارروائی، ایم ڈی اے اہلکار 50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار