پاکستان ، امریکہ کے درمیان تعلیمی شراکت داری کے 5 سالہ معاہدے پر دستخط

Aug 11, 2026 | 19:41:PM
پاکستان ، امریکہ کے درمیان تعلیمی شراکت داری کے 5 سالہ معاہدے پر دستخط
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی شراکت داری کے پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ، ترجمان امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن پاکستان (USEFP)، امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن پاکستان (USEFP) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے 5 سالہ معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے زریعےدونوں ممالک کے درمیان USEFP کے زیرِ انتظام تعلیمی تبادلے کے پروگراموں کو وسعت دینے اور ان کی معاونت فراہم کی جائے گی،  اس میں یو ایس ای ایف پی کا معروف فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام بھی شامل ہے۔

یہ معاہدہ امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں کے مشترکہ تعلیمی عزم کی تجدید کرتا ہے،  اس کے تحت اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے ذریعے باہمی معاشی خوشحالی، سلامتی، سائنسی اور تکنیکی ترقی کو فروغ دیا جائے گا،

معاہدے پر آج اسلام آباد میں USEFP کے ہیڈکوارٹرز میں دستخط کیے گئے، معاہدے پر USEFP کے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر موران نے دستخط کئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت معاونت حاصل کرنے والے پروگرام دونوں حکومتوں کے مستقبل کے قائدین، اسکالرز اور ماہرین کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ہوں گے، معاہدے کے تحت معاونت حاصل کرنے والے پروگرام دونوں حکومتوں کے پروگرام تعلیمی شعبہ میں سرمایہ کاری کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس شراکت داری کے ذریعے پاکستانی طلبہ اور اسکالرز کو امریکہ کے معروف تعلیمی نظام تک رسائی حاصل ہوگی، اس سے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں استعداد اور صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

 پاکستان آنے والے امریکی شہری جدید تحقیق، کاروباری سرگرمیوں اور صحتِ عامہ کے منصوبوں میں تعاون کریں گے، اس سے امریکی جامعات، کاروباری اداروں اور وسیع تر عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرامرحلہ،پیپلز پارٹی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب