پی ایس بی پنشنرز کا دو ماہ سے پنشن کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) دو ماہ سے پنشن بندہونے پر پی ایس بی پنشنرز انصاف کے منتظر ہیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) پنشنرز ایکشن کمیٹی نے پنشن کی تقریباً دو ماہ سے عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا، بزرگ پنشنرز، بیوائیں اور یتیم بچے فاقہ کشی پر مجبورہیں۔
پی ایس بی پنشنرز کاکہناتھا کہ ایکشن کمیٹی اور تمام پنشنرز حکام، بالخصوص سیکرٹری IPC سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مالی و انتظامی بحران کا فوری حل نکالا جائے، تمام واجب الادا پنشن فوری طور پر جاری کی جائے۔
مظاہرین نے کہاکہ اگر پنشن فوری جاری نہ کی گئی تو ہم سب پُرامن بھوک ہڑتال شروع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، ہم وزیراعظم پاکستان، وزیرِ بین الصوبائی رابطہ اور تمام متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
پی ایس بی پنشنرزنے کہاکہ ہم نے ساری زندگی پاکستان کی خدمت کی ہے، ہمیں اپنے ہی ملک میں بھیک مانگنے پر مجبور نہ کیا جائے، بیواؤں اور یتیموں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:زمان پارک، پولیس حملہ مقدمہ: فلک جاوید کی درخواست ضمانت 17 اگست تک ملتوی