ملک میں انصاف ،جمہوریت اور قانون صرف کتابوں کی باتیں رہ گئیں ہیں،شوکت یوسفزئی

Aug 11, 2025 | 23:48:PM
ملک میں انصاف ،جمہوریت اور قانون صرف کتابوں کی باتیں رہ گئیں ہیں،شوکت یوسفزئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )  کے سینیئر رہنما شوکت یو سفزئی نے کہا کہ ملک میں انصاف ،جمہوریت  اور قانون صرف کتابوں کی باتیں رہ گئیں، قانون وانصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہیں۔ 

 انسداد دہشتگردی کی طرف سے سنائی گئی حالیہ سزاؤں پر سخت رد عمل دیتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنماؤں کے خلاف ٹرائل کھلی عدالت میں نہیں  ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کو دو سال سے بے گناہ  جیل میں رکھا ہوا ہے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہر حکومت نے چینی اور گندم مافیا کے خلاف جنگ کر نے کی کو شش کی مگر مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ معیشت کے سوال پر انہوں نے کہا ابھی تک عوام کو ریلیف نہیں ملا اور معیشت کی بہتری میں وقت لگتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے  خلاف حالیہ انسداد دہشتگردی  عدالت کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ ان سزاؤں میں مسلم لیگ، پیپلز پارٹی یا کو ئی بھی سیاسی جماعت شکایت کنندہ نہیں ہے۔ 

جبکہ پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن  کی رہنما ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ہماری حکومت  نے پاکستان کا بین الاقوامی امیج بہتر کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کا  آزادی کے دن احتجاج  کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چینی کے لائسنس کے حصول کیلئے نئی پالیسی متعارف