آسٹریلیا ’اے‘ کی خواتین ٹیم نےبھارتی ٹیم کو 3.0سے کلین سویپ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی کھلاڑی سیانا جنجر کے17؍ناٹ آؤٹ اور4 وکٹ کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلیا’ اے‘ کی خواتین ٹیم نے اتوار کو تیسرے ٹی۔20میچ میں بھارت’ اے‘ کو 4رنوں سے شکست دے کر سیریز میں تین صفرسے کلین سویپ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا’ اے‘ کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس نے4 رن کے اسکور پر دنیش ورنداکا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والی اوما چھیتری بھی صرف 3 رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ راگھوی بشٹ نے شیفالی ورما کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئ43؍ رن بنائے۔ آٹھویں اوور میں سیانا جنجر نے شیفالی ورما کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ شیفالی ورما نے 41 رن بنائے۔
اس کے بعد جیت کی جانب گامزن انڈیا ’اے‘ کو سیانا جنجر نے راگھوی بشٹ کو اسٹمپ آؤٹ کر کے چوتھا جھٹکا دیا۔ راگھوی بشٹ نے25رن بنائے۔ مینو منی30رنبناکر آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا’ اے‘ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ اس کے بعد انڈیا ’ اے‘ کا کوئی بلے باز آسٹریلیائی گیندبازی اٹیک کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔انڈیا ’اے‘ ٹیم مقررہ 20اوور میں 8؍ وکٹوں پ140رنزہی بنا سکی اور 4 رنز سے ہار گئی۔ آسٹریلیا’ اے‘ کیلئے سیانا جنجر نے 4اوور میں16رن دے کر4وکٹیں حاصل کیں۔ لوسی ہیملٹن اور ایمی ایڈگر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد کا قومی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں سے متعلق بڑا بیان!