ترپتی ڈمری نےاینیمل‘‘ کی کامیابی کے بعد درست فلمیں منتخب نہیں کیں،سوربھ سچدیوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ ترپتی ڈمری کے ایکٹنگ کوچ سوربھ سچدیوا نے کہا ہے کہ ’’میرے خیال میں ترپتی نے ’’اینیمل‘‘ کی کامیابی کے بعد درست فلموں کا انتخاب نہیں کیا اس لئے ان کی فلمیں نہیں چلیں۔ لیکن وہ شاندار شخصیت کی مالک ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں سوربھ سچدیوا نےبتایا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ’’اینیمل‘‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے درست فلموں کا انتخاب نہیں کیا۔ ایک اداکار کو مقبول ہونے کے بعد درست فلموں کا انتخاب کرنا چاہئے۔ ‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’عرفان خان جیسا عظیم اداکار بھی ہمیشہ وہ پرفارمنس نہیں دے سکتا جس کی ہم ان سے توقع کرتے ہیں۔ لیکن اس کے پیچھے ایک اداکار ہوتا ہے۔ کبھی کبھی موضوع کا انتخاب ٹھیک نہیں ہوتا، اور کبھی فلمیں نہیں چلتیں۔
یہ بھی پڑھیں:میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، وزیر دفاع