بارسلونا میں چوری ہونیوالی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی؟عبدالقادرگیلانی نے بتا دیا

Aug 11, 2025 | 20:35:PM
بارسلونا میں چوری ہونیوالی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی؟عبدالقادرگیلانی نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے چوری ہونے والی گھڑی کی مالیت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی کاکہناتھا کہ میں نے جب گھڑی خریدی تھی ، اس وقت اس کی جو مالیت تھی آج وہ اس کے3 گنا ہے کیونکہ میری گھڑی 12 ،13سال پرانی ہے،سمجھیں میں نے سستے وقت میں لی تھی،سونا بھی سستا ہوتا تھا،آپ کو پتہ ہے پاکستان اوردنیا بھر میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی ہے،یہ چیزیں میٹر اس لئے نہیں کرتیں،ویسے تو گولڈ مرد پر حرام ہے لیکن ایک سنت ہے کہ جب سفر پر نکلوتو آپ گولڈ کی چیز اپنے ساتھ رکھو،اگر آپ کو ایمرجنسی میں کوئی ضرورت پڑ جائے سونا ایسی چیز ہے جو فوری فروخت ہو سکتا ہے۔

عبدالقادر گیلانی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ  یہ اوورسیز پاکستانیوں کا جو ملک ہے میں تو آپ سب کو کہوں گا کہ آپ میرے ساتھ واپس چلیں،ہمارے جو میزبان ہیں ان کی بھی گھڑی چھن گئی، میری بھی چھن گئی۔

رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ جان ہے تو جہان ہے،یہ چیزیں تو آنے جانے والی ہوتی ہیں،جو چیز آپ کے نصیب میں نہیں ہے وہ کوئی آپ کو دے نہیں سکتا اور جو چیز آپ کے نصیب میں ہے تو ساری دنیا بھی آپ کی مخالف ہو جائے وہ لے نہیں سکتا۔

 یہ بھی پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی منجمد اراضی کی نیلامی آج ہوگی