کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

Aug 11, 2025 | 19:41:PM
کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا،پنجاب، بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ سندھ میں ہلکی بارش اوربونداباندی کی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ 

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم سوات،دیر،کوہستان، بٹگرام،ہری پور،نوشہرہ، مانسہرہ، ایبٹ آباداور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،قصور،شیخوپورہ، حافظ آباداور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمعرات کو بینکوں میں لین دین نہیں ہوگا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم اعلان

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم خضدار، ژوب، موسیٰ خیل اور گر دو نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 گلگت بلتستان میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  دالبندین 45، نوکنڈی، دادو اورچلاس میں 44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 129ضمنی الیکشن:آر او نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنا دیا