ایف آئی اے فیصل آباد کا چھاپہ ،بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) فیصل آباد نے ایک کارروائی کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 3 کروڑ 62 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم حسن رضا کو چھاپہ مار کارروائی میں حسن پورہ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ،ملزم نے بینک اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہری کے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ 28 ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم ہتھیائی ،مذکورہ رقم نجی بینک کی گٹوالہ برانچ میں کھولے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نکلوائی گئی۔ ملزم حسن رضا بطور جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈر براہِ راست اس واردات میں شریک ہے ۔ملزم کے ساتھ شریک بینک اہلکار عثمان اور شہزاد اس مقدمے میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔ملزم عثمان بطور بینک منیجر اور شہزاد ریلیشن شپ منیجر تعینات تھے ۔ملزم حسن رضا مقامی پولیس کے 8 ڈکیتی مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔ملزم کو تھانہ ایف آئی سے منتقل مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹائیگر شیروف اور سنجے دت کی قتل و غارت سے بھرپور فلم ’’باغی4‘‘ کا ٹیزر ریلیز، ویڈیو دیکھیں