وزیر اعظم کی مری میں نواز شریف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات، پارٹی امور اور وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، عدالت کا سینئر رہنما کو سرنڈر کرنے کا حکم
نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں ۔