سلامتی کونسل نے غزہ میں قیام امن کی امریکی کوششوں کو کمزور کیا:امریکی سفیر

Aug 11, 2025 | 00:43:AM
سلامتی کونسل نے غزہ میں قیام امن کی امریکی کوششوں کو کمزور کیا:امریکی سفیر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی سفیر ڈوروتھی شیا نے کہا ہے کہ امریکہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے 'ابہت محنت سے کام' کر رہا ہے تاہم انھوں نے الزام عائد کیا کہ آج سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ان کوششوں کو 'کمزور' کیا ہے۔

نیویارک میں جاری سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے تین معاہدوں کو قبول کیا ہے جنہیں حماس نے مسترد کیا، اگر حماس یرغمالیوں کو جانے دیتی ہے تو یہ جنگ آج ختم ہو سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ارکان نے آج کے اجلاس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگایا ہے، امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ تین نکات پر کام کر رہا ہے جن میں انسانی ضروریات کو پورا کرنا، یرغمالیوں کی رہائی اور امن کا حصول شامل ہے۔

انھوں نے سلامتی کونسل پر الزام عائد کیا کہ وہ پہلے نکتے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اس بات کا احساس نہیں کر رہی کہ وہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں، ڈوروتھی شیا نے مزید کہا کہ امریکہ نے جی ایچ ایف کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ غزہ کی انسانی امداد میں اضافہ کیا ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس سے مطالبہ کرے کہ وہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، معاشی پیکج اور معاہدے متوقع