اتحادیوں کو کھل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے: وزیراعظم

Aug 11, 2023 | 23:36:PM
اتحادیوں کو کھل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے: وزیراعظم
کیپشن:  آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث پٹرول کی قیمتیں بڑھانا پڑیں: وزیراعظم
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کو کھل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے، جس مخالف کو ہم نے دیکھا ہے وہ ملک توڑنا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحاد کو 16 ماہ میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہمارے سامنے پہاڑ جیسے مسائل تھے، مہنگائی بہت بڑا چیلنج تھا، اتحادیوں نے مل کر مسائل کو حل کیا، بے پناہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود اتحاد برقرار رہا، اتحادیوں کو کھل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے، جس مخالف کو ہم نے دیکھا ہے وہ ملک توڑنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم حکومتی وزیر  کی گاڑی پر فائرنگ

وزیراعظم نےمزید کہا کہ  آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث پٹرول کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، دھرنوں میں افراتفری اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کی گئی، گندم کی 10 سال میں ریکارڈ پیداوار ہوئی، پچھلے سال کبھی لانگ مارچ کبھی دھرنا ہوا ، 9 مئی کے بعد مکروہ چہرے سامنے آگئے ، پوری قوم نے مکروہ چہروں کو پہچان لیا، امریکی سائفر کا معاملہ انتہائی خطرناک سازش تھی، سائفر کے تانے بانے یہیں بنے گئے ، سب سے بدترین بات یہ ہے کہ معاشرے میں زہر گھول دیا گیا۔

وزیر اعظم کا سابق حکومت سے متعلق کہنا تھا کہ دن رات اپوزیشن کو چور ڈاکو کہا گیا، ریاست مدینہ کی گردان تھی عمل بالکل برعکس تھے، نگران وزیراعظم کے معاملے پر راجہ ریاض کو کل دوبارہ دعوت دوں گا، افسوس آج صدر نے مجھے خط لکھ دیا، صدر نے کہا کہ کل رات 12 بجے تک مجھے نام بھیج دیں، شاید صدر صاحب نے لکھنے سے پہلے آئین نہیں پڑھا، صدرکو معلوم نہیں یہ عمل 8دنوں کا ہوتا ہے،صدر کے سیکریٹری نے اب اس پر معذرت کی ہے،  کل نگران وزیراعظم کے لیے راجہ ریاض سے مشاورت کروں گا۔