لبنانی وزیر دفاع موریس سلیم کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

Aug 11, 2023 | 22:13:PM
لبنانی وزیر دفاع موریس سلیم کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لبنانی وزیر دفاع موریس سلیم کی گاڑی پر بیروت کے مشرق میں جسر الباشا کے علاقے میں فائرنگ ہوئی جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

لبنان کے وزیر دفاع موریس سلیم کا کہنا ہے کہ بیروت کے مشرق میں جسر الباشا کے علاقے میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے اور اب وہ خیریت سے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نگراں حکومت میں وزیر دفاع کے بیانات ایک مقامی چینل پر اس خبر کے گردش کرنے کے بعد آئے جس میں کہا گیا کہ انہیں قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پوری کی پوری کابینہ فارغ، گورنر ہاؤس سے اہم خبر آ گئی

جب وزیر دفاع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں، لیکن ان کی گاڑی کی پچھلی کھڑکی گولیوں کی زد میں آ ئی۔ مقامی میڈیا نے ان کی گاڑی کے متاثر ہونے کی بھی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی کا کہنا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کے بعد وزیر دفاع بالکل ٹھیک ہیں۔