سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری 

Aug 11, 2022 | 23:08:PM
وفاقی کابینہ، سلیم بیگ، دوبارہ چیئرمین پیمرا، تعیناتی کی منظوری
کیپشن: سلیم بیگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی کابینہ نے سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔
 ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدتِ تقرری 28 جون کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان