سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ

Aug 11, 2022 | 17:42:PM
سونے،فی تولہ ،قیمت ،1400 روپے ،کمی ،ریکارڈ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیررانا ثنااللہ بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کمی کے بعد نئی قیمت 1795 ڈالر ہوگئی ہے۔