اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Aug 11, 2022 | 11:32:AM
اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: پرویز اختر عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ طارق حبیب رفیقی کو سی ای او ایجوکیشن لاہور تعینات کر دیا گیا۔

پرویز اختر کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے نئے سی ای او لاہور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

 قبل ازیں مراد راس نے صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز کے عہدے کا چارج سنبھالا، چارج سنبھالنے کے بعد مراد راس نے پہلے ہی روز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کیساتھ میٹنگ کی اور تحریک انصاف کی حکومت میں جاری سابقہ پروجیکٹ کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے بھی شرکت کی تھی۔ مراد راس نے حلقے میں موجود سکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کی جبکہ صوبائی وزیر نے افسران کو پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت جاری کیں تھیں۔