بغیر مو سیقی کے آلات بچو ں کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔۔ شہزا د را ئے نے بھی بڑا اعلا ن کر دیا

Aug 11, 2021 | 23:52:PM
بغیر مو سیقی کے آلات بچو ں کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔۔ شہزا د را ئے نے بھی بڑا اعلا ن کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بغیر کسی بھی قسم کے مو سیقی کے آلات ان بچوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جنہوں نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے بھی بینڈ پرفارمنس دیتے ان  بچوں کی صلاحیتوں سے متاثر ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر موسیقی کے آلات کے بغیرشاندار بینڈ پرفارمنس دیتے بچوں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں کسی پہاڑی علاقے میں موجود بچوں کو پلاسٹک اور ٹین کے ڈبوں کی مدد سے شاندار بینڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، دُھن سے لگتا ہےکہ بچے مشہور ملی نغمے ' آؤ بچوں سیر کراؤں تم کو پاکستان کی' دھن پر پرفارمنس دے رہے ہیں۔گلوکار نے مداحوں سے سوال کیا کہ ہے اگر کوئی یہ بتادے کہ ان بچوں کا تعلق کس علاقے سے ہے؟ تو وہ موسیقی کے آلات ان بچوں کو پہنچادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئمہ بیگ کی بغیر میک اپ تصاویر سو شل میڈیا پر شیئر