ہیرے جوا ہرات سے سجے سینڈلز کی قیمت تین ارب 86کروڑ روپے

Aug 11, 2021 | 19:48:PM
ہیرے جوا ہرات سے سجے سینڈلز کی قیمت تین ارب 86کروڑ روپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)خوا تین کیلئے اچھی خبر ہے کہ اس تصویر میں دکھائی گئی سینڈلوں کی جوڑی آپ بھی خرید  سکتی  ہیں، بشرطیکہ آپ کے پاس دو کروڑ 36 لاکھ ڈالر (تین ارب 86 لاکھ پاکستانی روپے) دستیاب ہوں۔

تفصیلا ت کے مطابق یہ زنانہ سینڈل اس لیے سنہری ہے کیونکہ اس میں سونے کی پتری لگائی گئی ہے۔ 100 سے زائد چھوٹے ہیرے بھی اس سینڈل میں دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دو بڑے ہیروں سے اس کے حسن کو چار چاند لگائے گئے ہیں۔ 
دنیا کی یہ سب سے مہنگی سینڈل مشہورِ زمانہ ’’جادا دبئی‘‘ اور ’’پیشن جیولرز‘‘ نے مل کر تیار کی ہے جسے ’’پیشن ڈائمنڈ شوز‘‘ کا برانڈ نیم دیا گیا ہے۔جادا دبئی کی شریک بانی، ماریا مجاری کہتی ہیں کہ ایسی ایک جوڑی کی تیاری میں ان کی کمپنی کو 9 مہینے سے بھی زیادہ لگ گئے کیونکہ یہ کام بہت احتیاط اور نفاست کا متقاضی تھا۔

یا د  رہے کہ یہ کمپنی اس سے پہلے بھی ہیروں والے مہنگے ترین جوتے تیار کرچکی ہے۔البتہ، قیمتی سینڈلز کی اس نئی رینج میں انتہائی نایاب اور منفرد ہیرے استعمال کیے گئے ہیں؛ جن کی بناء پر یہ دنیا کی مہنگی ترین سینڈلز بھی بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کارہ مہوش حیا ت کی معروف ہا لی وڈ ادا کا ر سے شا دی کی خوا ہش ۔۔ویڈیو وا ئرل