پیپلزپارٹی کی (ن) لیگ کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدوں کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدوں کی پیشکش کردی۔ مرکز اور وفاق میں اِن ہاؤس تبدیلی کی پیشکش پر لیگی ارکان نے قیادت سے مشاورت کی مہلت مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رابطہ کار نے کہا ہے کہ اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے حکومتی اتحادی بھی تیار ہیں، حکومت اور اتحادیوں کے25 سے زائد ارکان قومی اسمبلی ساتھ دیں گے، پنجاب میں 31 ارکان اسمبلی ساتھ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کومرکز اور پنجاب میں اعلیٰ عہدوں کی پیشکش کی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ن لیگی رابطہ کاروں نے پیپلز پارٹی کی پیشکش پر مہلت مانگی ہے اور پیپلز پارٹی کے رابطہ کار کو جواب دیا ہے کہ قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز ہی ایک بار پھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوروزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانےکا مشورہ دیا تھا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اگر سنجیدہ ہیں تو پہلے بزدار حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور بعد میں عمران خان کے خلاف، تو یہ حکومت گر جائے گی، عدم اعتماد کی تحریک کیلئے پیپلزپارٹی حاضر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی کے الزامات کے باوجود ہمارارویہ مثبت ۔افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں۔ شاہ محمود