کراچی: وین ڈرائیور 20 کروڑ سے زائد رقم لے اڑا

Aug 11, 2021 | 12:53:PM
کراچی: وین ڈرائیور 20 کروڑ سے زائد رقم لے اڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی آئی آئی چندری گڑھ روڈ پر کیش وین لوٹ لی گئی، وین ڈرائیور 20 کروڑ روپے سے زائد رقم لے اڑا ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیش وین لوٹنے پر وین ڈرائیور کے خلاف میٹھادر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کے ہمراہ سیکیورٹی گارڈ بھی تھا۔

خیال رہے ملزمان رقم کے ساتھ اسلحے بھی لے گئے، سیکیورٹی کمپنی بینک میں رقم جمع کرانے آئی تھی، واقعہ 9 اگست کے روز پیش آیا، پولیس نے بتایا ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارتی اداکارہ کے والدین پریشان:بس کسی سے بھی شادی کر لو