دبئی میں داخلے کیلئے نئی ہدایات جاری

Aug 11, 2021 | 11:51:AM
دبئی میں داخلے کیلئے نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے داخلے کے اہل ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق دبئی میں داخلے کیلئے اب پاکستانیوں کو ’’ویکسینشن کارڈ‘‘کی ضرورت نہیں ہوگی، دبئی ائرپورٹ حکام نے اہم اعلان کر دیا۔ مسافروں کو داخلے کیلئے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا،48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی،

خیال رہے کہ مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا،دبئی سفر کرنے کی نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:    طالبان دارالحکومت کابل سے 200 کلومیٹر دور رہ گئے