ایران سے کہا کہ اسلام آباد میں امن کے موقع سے فائدہ اٹھائیں: میکروں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں امن کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
میکرون نے بتایا کہ انہوں نے آج فون پر مسعود پزشکیان سے بات کی اور ان سے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے ذریعے جنگ سے پیچھے ہٹنے کا جو موقع مل رہا ہے، اس سے فائدہ اٹھائیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا ایران کو چاہیے کہ آبنائے ہُرمُز سے جہازوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
فرانس آبنائے ہُرمُز سے جہازوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے کام میں تعاون کے لیے تیار ہے۔