دنیا کا چھوٹا ترین کتا گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوگیا

Apr 11, 2023 | 15:17:PM
امریکا میں موجود دنیا کے چھوٹے ترین کتے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جس کی لمبائی صرف ڈالر کے نوٹ کے برابر ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکا میں موجود دنیا کے چھوٹے ترین کتے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جس کی لمبائی صرف ڈالر کے نوٹ کے برابر ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 سال کے اس کتے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کتے کا قد 3.5 انچ جبکہ لمبائی 5 انچ ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن صرف 28 گرام تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کتے کی مالکن کا کہنا ہے کہ وہ مچھلی اور مرغی کھاتا ہے۔