شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کا جشن

Apr 11, 2022 | 23:51:PM
مسلم لیگ, کارکنان , جشن
کیپشن: مسلم لیگ ن کے کارکنان کا جشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کا جشن۔ مٹھائیاں تقسیم ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ، کراچی ، بہاولپور اور پنڈی بھٹیاں میں  میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں مزنگ اڈہ  لاہور میں 5 من مٹھائی تقسیم کی گئی۔ کارکنان مسلم لیگ ن کی کثیر تعداد میں شرکت کی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا وزیراعظم کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں بہاولپور میں جشن منایا گیا،مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما سابق وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کے گھر کارکنوں کے بھنگڑے کارکنوں کی جانب سے آتش بازی کی گئی اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر بھارتی شہری خوشی سے نہال