قومی ایئر لائن کے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان 

Apr 11, 2021 | 23:43:PM
قومی ایئر لائن کے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا گیا، کورونا اور یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے کے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے۔
رپورٹ کے مطابق مالیاتی سال 2020 میں پی آئی اے نے2 اعشاریہ4 ارب کا گراس منافع حاصل کیا ، پی آئی اے کا آپریشن خسارہ6 اعشاریہ 1 ارب سے کم ہو کر 2020 میں صرف 680 کروڑ رہ گیا، 11 سال بعد پی آئی اے کا آپریشن خسارہ اربوں روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا مجموعی خسارہ جس میں قرضوں اور سالہاسال کے نقصانات کی ادائیگیاں شامل ہیں میں بھی 33 اعشاریہ 7 فیصد کی کمی آئی۔
 کورونا کے باعث دنیا بھر کی ائیرلائنز شدید خسارہ کا شکار رہیں، کورونا اور یورپی پابندیوں کے باوجود اصلاحات کا عمل اور انتظامی و مالیاتی نظم و ضبط کے باعث پی آئی اے کی کارکردگی بہتر رہی، اگر یہ حالات درپیش نا ہوتے تو پی آئی اے دہائیوں بعد مجموعی اور آپریشن منافع میں آجاتی۔
 رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے تمام بڑے روٹس جس میں سعودیہ اور گلف، برطانیہ اور یورپ شامل ہیں کے بند ہونے کے باعث آمدنی شدید متاثر رہی،پی آئی اے کی آمدنی 36 فیصد کم رہی جس میں تقریباً 2 ماہ کی آپریشن کی بندش بھی شامل ہے ،تاہم نئے روٹس، چارٹر پروازیں اور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی پروازوں سے آمدنی کو استحکام ملا ۔
رپورٹ کے مطابق پاک فوج اور این ڈی ایم اے چارٹرز بھی پی آئی اے نے کئے جس سے کثیر زرمبادلہ بیرون ملک جانے سے بچ گیا ،پی آئی اے نے ملازمین کیلئے رضاکارانہ علیحدگی سکیم بھی متعارف کرائی جس سے تقریباً دو ہزار ملازمین نے استفادہ کیا۔