علی اسجد کے گھر مٹھائی لیکر جاؤں گی، نوشین افتخار

Apr 11, 2021 | 20:33:PM
علی اسجد کے گھر مٹھائی لیکر جاؤں گی، نوشین افتخار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی کی مبارکباد پر ان کے گھر مٹھائی لیکر جائیں گی۔
نون لیگی امیدوار نوشین افتخار نے آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کو ایک بار پھر مبارکباد ہو، میں نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔نوشین افتخار نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔انہوں نے پی ٹی آئی امیدوار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ علی اسجد ملہی کو پیغام ہے اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہئیں۔
نوشین افتخار نے کہا کہ میری یہی خواہش تھی کہ الیکشن اسی طرح پرامن ہو  ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنے اقک آڈیو پیغام میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کو ڈسکہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی