اداکارہ ’’میرا‘‘ مستحق فنکاروں میں شامل۔۔ ماہانہ کتنی امداد ملے گی ؟ جانیے

Apr 11, 2021 | 11:54:AM
اداکارہ ’’میرا‘‘ مستحق فنکاروں میں شامل۔۔ ماہانہ کتنی امداد ملے گی ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت پنجاب نے اداکارہ میرا کا نام بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرانے حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی کہ ان کا ’ ڈیفنس‘ میں ذاتی گھر ہے اور 7 افراد کی کفالت ان کی ذمے داری ہے لہذا ان کا نام امدادی رقم لینے کے مستحق فن کاروں میں شامل کیا جائے۔اداکارہ میرا کا اصل نام   ارتضی زیب ہے۔ پنجاب حکومت نے ارتضی زیب(میرا) کی درخواست پر ان کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے اوراب انہیں حکومت کی جانب سےعید سے قبل ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔ حکومت کی جانب سے قائم اس فنڈ میں دو ہزار کے قریب فن کار رجسٹرڈ ہیں۔

  واضح رہےکہ اداکارہ میرا ان دنوں امریکہ میں اپنے سسرالیوں کے پاس ہیں اور گزشتہ دنوں ڈاکٹر کے سامنے اپنے رویئے کے باعث دماغی امراض کے ہسپتال میں بھی داخل رہ چکی ہیں۔