استعفے دینے ہیں یا نہیں ؟ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا آج اہم اجلاس

Apr 11, 2021 | 10:41:AM
استعفے دینے ہیں یا نہیں ؟ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا آج اہم اجلاس
کیپشن:  پیپلزپارٹی  کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔

 پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دن ایک بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔ کووڈ کی وجہ سے جو ارکان شرکت نہیں کرسکتے وہ ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہونگے۔اجلاس کی صدارت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کریں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو  جبکہ استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس سے قبل  پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جے یو آئی سے مل کر اپنے ذاتی مفادات کے لئے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالی۔ ان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ اگر پی پی پی استعفے نہیں دیتی تو جے یو آئی اور ن لیگ مل کر استعفے دیں گے۔شاریہ مری نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی واضح کریں کہ وہ کب اسمبلیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں اور لاڑکانہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اتحاد پر شوکاز نوٹس کب جاری ہوگا؟۔

یہ بھی پڑھیںشانگلہ میں باپ سمیت 3 بیٹوں کو قتل کردیا گیا