جب بھی منصفانہ الیکشن ہونگے جیت شیرکی ہی ہوگی، مریم نواز کاڈسکہ کامیابی پر ٹوئٹ

Apr 11, 2021 | 00:10:AM
 جب بھی منصفانہ الیکشن ہونگے جیت شیرکی ہی ہوگی، مریم نواز کاڈسکہ کامیابی پر ٹوئٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر کہاہے کہ شاباش ڈسکہ! شاباش ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام! شاباش نوشین! تم نے آج ایک بار پھر "ووٹ کو عزت دو" کی جنگ جیتی۔ 
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج کی کامیابی نے ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔


ن لیگ کی نائب صدر کاکہناتھا کہ نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا۔ جب بھی منصفانہ الیکشن ہونگے جیت شیرکی ہی ہوگی۔ان کاکہناتھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی، جعلسازوں کی نہیں۔


مریم نواز نے کہاکہ جہاں جہاں ووٹ پڑے گا الحمدللہ وہاں نوازشریف جیتے گا، شیر دھاڑے گا انشا اللہ اب مستقبل آپکا ہے،عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیت ووٹ کی ہوئی،جیت عوام کی ہوئی۔


لیگی رہنما نے کہاکہ سن لو عوام کیا کہہ رہے ہیں۔ غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے عوام سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔ ڈرو اپنے انجام سے!