گندم کی قیمتوں میں استحکام ترجیح، غریب طبقے کو سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا جائیگا،رانا تنویر حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کو عالمی مارکیٹ کے مطابق گندم کی قیمت دی جائے گی،صارفین کیلئے قیمتوں میں استحکام حکومت کی ترجیح ہے، غریب طبقے کو سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا۔
قومی گندم پالیسی پر اہم اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کی،اجلاس میں گندم پالیسی 2025/26 اور آئندہ برسوں کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ گندم کے قومی ذخائر جدید سائلوز میں محفوظ ہوں گے،گندم کو موسمی خطرات اور معیار میں کمی سے بچایا جائے گا،سپلائی چین میں بہتری اور گندم کے معیار کی یقین دہانی حکومت کا ہدف ہے، نئی گندم پالیسی غذائی تحفظ اور کسانوں کی فلاح یقینی بنائے گی۔
رانا تنویر حسین کاکہناتھا کہ فورٹیفائیڈ آٹے اور ملٹی گرین فلور کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا،بچوں اور ماؤں میں غذائی کمی کا حل گندم کی پالیسی میں شامل ہے،قومی گندم پالیسی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی،پاکستان میں روٹی کے بحران کی نوبت نہیں آنے دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید تحقیق اور بیج متعارف کرائے جائیں گے، کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آخر کار بیرسٹر گوہر نے معذرت کرلی