لاہور: راہگیر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس نے راہگیر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ملزم حسنین 13 سالہ لڑکی پر آوازیں کستا اور راہ چلتے بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد اکبر کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کریں،قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر سیشن جج محمد افضل مجوکہ برہم