شوگر ملز پنجاب حکومت کو چینی 140 روپے فی کلو فروخت کرنے پر رضامند

Sep 10, 2023 | 18:34:PM
شوگر ملز پنجاب حکومت کو چینی 140 روپے فی کلو فروخت کرنے پر رضامند
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شوگر ملز مالکان پنجاب کی نگراں حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

یہ فیصلہ نگراں صوبائی حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کیا گیا۔

اس حوالے سے شوگر ملز مالکان کے ایک وفد نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سے ملاقات کی جس میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محس نقوی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سینٹرز، ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔

شوگر ملز مالکان نے نگراں وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پنجاب میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔

شوگر ملز مالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکاء اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے۔ نگراں صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔