ایشیا کپ فائنل :قومی ٹیم میں کون کونسی تبدیلیاں متوقع ؟؟

Sep 10, 2022 | 19:46:PM
قومی ٹیم ، تبدیلیاں
کیپشن: قومی ٹیم کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیا ں متوقع ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف گزشتہ میچ میں قومی ٹیم میں ٹیم میں شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دلوا کر حسن علی اور عثمان قادرکو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا مگر دونوں کھلاڑیوں نے کوئی خاص کارکردگی نہ دکھائی۔اب توقع کی جارہی ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا جائیگا اور شاداب خان اور نسیم شاہ کو واپس ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔دوسری جانب فخرزمان بھی پورے ٹورنامنٹ میں کوئی خاص کارکردگی نہیں سکے ۔
واضح رہے کہ پاکستا ن اور سری لنکا کے درمیا ن ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلاجائے گا ۔ایشیا کپ فائنل کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کوہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل شام سات بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بمقابلہ سری لنکا :ایشیا کپ کا فائنل ٹاکرا کل ہوگا