ایبٹ آباد میں بارش کا سلسلہ پھر سے شروع 

Sep 10, 2022 | 18:01:PM
ایبٹ آباد بارش
کیپشن: ایبٹ آباد میں بارش کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ آبادشہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس سے مریضوں کو شدید دشواری کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آبادمیں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، سپلائی اور جب پل پر شاہراہ ریشم بند، شاہراہ ریشم پر پانی کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔ نالے بند ہونے سے پانی روڈ پر آ گیا۔شاہراہ قراقرم، سپلائی، ایوب میڈیکل کمپلیلس اور سمال انڈسٹری روڈ مکمل بندطور پر بند ہوگیامحکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے تین روز تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں نئے بحران نے سر اُٹھا لیا